Tuesday 28 September 2021

رس رہا ہے مدت سے کوئی پہلا غم مجھ میں

 رِس رہا ہے مدت سے کوئی پہلا غم مجھ میں

راستہ بناتا ہے آنسوؤں کا نم مجھ میں

تجھ سے یوں شہنشاہا ہو تو کیا شکایت ہو

گاہ شور کرتے ہیں تیرے بیش و کم مجھ میں

میں وہ لوح سادہ ہوں جو تجھے عیاں کر دے

روشنی کے خط میں ہے اک نفس رقم مجھ میں

عمر کی اداسی کے دوسرے کنارے پر

ایک اجنبی چہرہ ہو رہا ہے ضم مجھ میں

طے ہوا کہ مرنا تو لازمی نتیجہ ہے

گھونٹ گھونٹ گرتا ہے زندگی کا سم مجھ میں


بلال احمد

No comments:

Post a Comment