اشارہ ہے
وہ کہتی ہے؛
کہ تم میری وجہ سے
آج تک
ناکام بیٹھے ہو
اگر تم اور
تمہاری محنتوں کے درمیاں سے
میں جو ہٹ جاؤں
قسم سے تم زمانے میں
رہو گے کامیابی کے ہمالہ پر
تمہاری شاعری بھی
اک الگ اسلوب لے لے گی
تمہارا مرتبہ بھی
اور لوگوں سے بڑا ہو گا
سنو! میں چاہتی ہوں
تم کو حاصل ہو
یہ سب، جو بھی کہا میں نے
سنا تم نے؟
بلال صابر
No comments:
Post a Comment