Tuesday, 28 September 2021

پرانے زخم دھونا چاہتی ہوں

پُرانے زخم دھونا چاہتی ہوں

میں گہری نیند سونا چاہتی ہوں

تمہارے خواب آنکھوں میں بسا کر

تمہی سے دور ہونا چاہتی ہوں

بھنور سے پیار کی خواہش بجا ہے

وجود اپنا ڈبونا چاہتی ہوں

کسی کاندھے پہ سر رکھ کر میں 

بس اک لمحے کو رونا چاہتی ہوں


آمنہ بہار

No comments:

Post a Comment