Sunday 26 September 2021

یہ وقت ہجر میں اب پاس بھی نہیں ہوتا

 یہ وقت ہجر میں اب پاس بھی نہیں ہوتا

اُسے ہمارا تو احساس بھی نہیں ہوتا

یہ شعر و شاعری ہر آدمی کا شوق نہیں

ہر ایک آدمی حساس بھی نہیں ہوتا

یہ میرے دوست سمندر نہیں ہیں آنکھوں میں

یہ اشک ریزۂ الماس بھی نہیں ہوتا

میں جانتا ہوں کہ مشکل ہے عمر بھر ملنا

مگر یہ دل ہے کہ بے آس بھی نہیں ہوتا

یہ چاٸے خانے بھی ویران ہیں مہینوں سے

سخنوروں کا تو اجلاس بھی نہیں ہوتا

غزل تو ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی تو اسد

بیاض و خامہ و قرطاس بھی نہیں ہوتا


اسد اعوان

No comments:

Post a Comment