Wednesday, 4 August 2021

میں نہیں جانتا وبا کے ان دنوں میں

 لاپتہ سہیلی کے نام


میں نہیں جانتا

وبا کے ان دنوں میں

وہ کس حال میں ہو گی

بہت دن ہوئے

اس نے کوئی رابطہ نہیں کیا

میرا بھی نہیں معلوم

اگر وبا سے لڑتے ہوئے

میں زندہ بچ پایا

تو اگلے سال اپنے جنم دن پر 

مجھے معلوم ہو جائے گا

کہ وہ اس جہاں میں ہے؟ 

یا پھر گزر چکی ہے؟


صفی سرحدی

No comments:

Post a Comment