Sunday, 29 August 2021

موت سے گہرا دکھ بھی سہنا ہوتا ہے

 موت سے گہرا دُکھ بھی سہنا ہوتا ہے

کتنا مُشکل زندہ رہنا ہوتا ہے

گِر جائے تو مٹی میں مل جاتا ہے

آنسو ورنہ آنکھ کا گہنا ہوتا ہے

لوگ نہ جانے کیا کچھ کہتے رہتے ہیں

لیکن ہم نے شعر ہی کہنا ہوتا ہے

کیا دیکھے گا جس نے اپنی آنکھوں پر

بینائی کا پردہ پہنا ہوتا ہے

رونے والے ہر حالت میں روتے ہیں

اشک نہ ہو تو آنکھ نے بہنا ہوتا ہے


سید مبارک شاہ

No comments:

Post a Comment