Monday, 30 August 2021

جھاڑ کر شاخ بدن پر سے جدائی میں نے

 جھاڑ کر شاخِ بدن پر سے جدائی میں نے

جمع کی فصلِ محبت کی کمائی میں نے

ڈھونڈ لائی ہوں میں مجذوب محبت کا علاج

سانس پر آنچ رکھی دھونی جگائی میں نے

مور کے بکھرے پر و بال پہ گریہ زن ہوں

دشت میں رقص کیا دھول اڑائی میں نے

لڑ پڑی آج تو میں چرخے کی خاموشی سے

وہ نہیں بولا تو خود ہوک اٹھائی میں نے


فرح گوندل

No comments:

Post a Comment