Monday, 30 August 2021

تم خوشی کی تلاش رہنے دو

 تم خوشی کی تلاش رہنے دو

مجھ کو یونہی اداس رہنے دو

زخم گر ساتھ ہیں تو لے جاؤ

درد کو میرے پاس رہنے دو

کاٹ کرعشق کا شجر مِرے دوست

میرے قدموں میں گھاس رہنے دو

میری دنیا کا بس تم ہی ہو وارث

اب یہ خالی گلاس رہنے دو

اصلی حقدار ہوں تمہاری میں

باقی اونچے قیاس رہنے دو

چاہتے ہو کبھی نہ پیار ملے

میرے ہونٹوں پہ پیاس رہنے دو

میری غزلیں تمہاری صورت ہیں

تم انہیں بے لباس رہنے دو

صرف تیرے لیے اداس سحر

ایسی امید و یاس رہنے دو


عفراء بتول سحر

No comments:

Post a Comment