ہم جاہل ناکارہ لوگ
ہم پر کریں اجارہ لوگ
ہم ہیں راکھ امیدوں کی
وہ ہیں چاند ستارہ لوگ
کس کی بات سنے گا کوئی
بول رہے ہیں بارہ لوگ
ڈوب رہے تھے سب کے سب
بھولے آس کنارہ لوگ
دل سے مل کر رہتے ہیں
ایک ہی گھر میں بارہ لوگ
بھائی چارہ ختم ہوا
ہو گئے پارہ پارہ لوگ
لہجہ کس نے تلخ کیا
چیخا اور پکارا، لوگ
ہم تم ہوں اس دنیا میں
ہم کو نہیں گوارا لوگ
سالوں بعد ہوئے یکجا
آ گئے بیچ دوبارہ لوگ
حنا عنبرین
No comments:
Post a Comment