Monday 30 August 2021

طلوع فجر سے پہلے کے منظر دیکھتے رہنا

 طلوعِ فجر سے پہلے کے منظر دیکھتے رہنا

مِرا معمول ہے راتوں کو اکثر جاگتے رہنا

کسی کی یاد کے سارے حوالے ذہن میں رکھ کر

خلاؤں میں کوئی گم گشتہ جنت ڈھونڈتے رہنا

کبھی یخ بستہ راتوں میں کسی کا منتظر رہنا

تصور میں کبھی ماضی سجا کر سوچتے رہنا

کبھی بے چارگئ عشق کے ہاتھوں سرِ محفل

شکستہ آرزوؤں سے مسلسل کھیلتے رہنا

گلوں کی تازگی سے اکتسابِ رنگ و بو کرنا

جبینِ شوق پر روشن ستارے ٹانکتے رہنا


یوسف خالد

No comments:

Post a Comment