ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی؛ مجھے اردو سے عشق ہے
تعلیمی قابلیت؛ ایم اے اردو زبان و ادب
پی ایچ ڈی اردو زبان و ادب
مقالہ ایم اے؛ سر سید احمد خان کے اخلاقی و اصلاحی مضامین؛ ایک تنقیدی جائزہ
مقالہ پی ایچ ڈی؛ فہمیدہ ریاض کی شاعری
ڈاکٹر ولاء آج کل بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبۂ اردو، فیکلٹی آف آرٹس، عین شمس یونیورسٹی قاہرہ، مصر میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ ان کے ایک مضمون ؛ ’مجھے اردو سے عشق ہے‘ کو پڑھیں تو واقعی یقین کرنے کو دل چاہتا ہے کہ وہ اردو زبان کی سچی عاشق ہیں۔ ڈاکٹر ولاء جمال العسیلی کی نظموں کا مجموعہ’سمندر ہے درمیاں‘ کے نام سے چھپ چکا ہے۔ اردو پر تحقیق و تنقید کے سلسلے میں ’اردو شاعری میں قومیت اور وطنیت کے تصورات‘ کے عنوان سے ان کی ایک کتاب بھی شائع ہو چکی ہے۔ اسی طرٖح تحقیق و تنقید پر مبنی کتاب ’عربی اور اردو میں معاصر حسینی شاعری‘ کے نام سے منظر عام پر آ چکی ہے۔ اس کے علاوہ ’دشتِ جنوں‘ کے نام سے مصری علمی و ادبی شخصیات کے مضامین کے ایک ادبی گلدستہ بھی مرتب کر چکی ہیں۔ آپ دو عدد عربی زبان کی کتابیں بھی لکھ چکی ہیں۔
میں نیل کے کنارے ہوں، لیکن نگاہ میں
جہلم ہے، گنگا جمنا ہے، راوی چناب ہے
No comments:
Post a Comment