Tuesday, 31 August 2021

ہر بار تجھ سے بچھڑنے کے بعد

 نغمۂ واپسیں


ہر بار تجھ سے بچھڑنے کے بعد

میں یہی فیصلہ کرتی ہوں کہ

میں اب واپس نہیں آؤں گی

یہی طے کرتی ہوں

لیکن

پھر واپس آ جاتی ہوں

ہر بار میرے عزم کو

تِری یاد کمزور بنا دیتی ہے

تیری جدائی میری قسموں کو 

خاک میں ملا دیتی ہے


ولاء جمال العسیلی

No comments:

Post a Comment