جن لوگوں کے یار نہیں ہوتے
کہتے ہیں بے زار نہیں ہوتے
رونا ہی رونا ہو جن کی قسمت میں
خوشیوں سے دو چار نہیں ہوتے
جو بھی لمحے تیری یادوں میں گزریں
وہ لمحے بے کار نہیں ہوتے
چاہیں گے تم کو تم چاہے ظلم کرو
کیا پھولوں سنگ خار نہیں ہوتے
ان کی منزل بھی منزل ہے کوئی وقار
رستے جو دشوار نہیں ہوتے
راجہ وقار عظیم
No comments:
Post a Comment