شاعری یا لن ترانی ہے تو ہے
یہ روایت خاندانی ہے تو ہے
لازمی تھا کچھ سوالوں کا جواب
چلیے پھر یہ بد زبانی ہے تو ہے
ہم تو اک تصویر ان کو دے چکے
اب بھلے یہ مہربانی ہے تو ہے
عشق کوئی بانٹنے کی شے نہیں
سامنے پھر کوئی رانی ہے تو ہے
کون سے نخرے اٹھاتی تھی مِری
منہ پُھلائے زندگانی ہے تو ہے
شازیہ نیازی
No comments:
Post a Comment