Friday 27 August 2021

قرب منزل ٹوٹ جائے حوصلہ اچھا نہیں

 قربِ منزل ٹوٹ جائے حوصلا اچھا نہیں

فصل کو پکنے سے پہلے کاٹنا اچھا نہیں

ڈوبنے والے بھی اس کشتی کے کم شاطر نہ تھے

عادتاً کہتے رہے تھے؛ نا خدا اچھا نہیں

غیر کو پہلے پرکھتے مجھ سے پھر منہ موڑتے

جلد بازی میں تمہارا فیصلہ اچھا نہیں

میں تو بازی ہار کر بے فکر ہو کر چل دیا

جیتنے والوں کو چسکا لگ گیا؛ اچھا نہیں

خضر کی میراث کا وہ آج دعوے دار ہے

بے چلے کہتا ہے جو کہ راستا اچھا نہیں

راستہ چلتے رہو ورنہ وفا کھو جاؤ گے

اچھے خاصے سلسلے کو توڑنا اچھا نہیں


وفا صدیقی

No comments:

Post a Comment