Friday, 27 August 2021

روز دربار محبت میں سحر جاؤں گی

 کھیت پیلے ہوں، ہرے ہوں یا کٹے کیا مطلب

دُھول چھٹتے ہی سنو لوٹ کے گھر جاؤں گی

سات رنگوں کی قـسم!! تُو مِرا رنگِ ہشتم

میں تیرے رنگ میں رنگتے ہی سنور جاؤں گی

جا کے بیٹھوں گی تِری سمت جھکائے نظریں

نہ میں بھٹکوں، نہ کسی اور کے در جاؤں گی

ہاں یہ چائے بھی تو لازم ہے محبت کی طرح

گر میسر نہ ہو غصے سے بِپھر جاؤں گی

روز باندھوں گی میں منت کا نیا دھاگہ، اور

روز دربارِ محبت میں سحر جاؤں گی

تُو اگر ہے تو زمانے کی محبت سے سحر 

عمر بھر کا یہ سودا ہے کہ مکر جاؤں گی

ہاتھ چھوٹے گا اگر ہاتھ ملانے کے لیے

سوچ لو آخری حد سے بھی گزر جاؤں گی


وشال سحر

No comments:

Post a Comment