Friday 27 August 2021

محبت کیفیت ہے وصال اور ہجر سے لفظوں

 محبت


محبت کیفیت ہے

وصال اور ہجر سے لفظوں کے دامن میں 

یہ پوری آ نہیں سکتی

میں کہتا ہوں؛

وصال اور ہونٹ بھی 

اک دوسرے سے مس نہیں ہوتے

میں کتنا ہجر لکھوں؟

لفظ تو جوڑے ہی جاتے ہیں

جو تجھ میں اور مجھ میں ہے

وہ دوری آ نہیں سکتی


سلمان حیدر

No comments:

Post a Comment