Friday 27 August 2021

بابے کی ہٹی میں جب چھوٹا بچہ تھا

 بابے کی ہٹی


میں جب چھوٹا بچہ تھا

بابے کی ہٹی پر

ایک پڑوپی گندم سے

مُٹھی بھر نُگدی، پھلیاں اور مکھانے مل جاتے تھے

خوشیاں اتنی سستی تھیں

یونہی پڑی ہوتی تھیں

غم بھی جانے انجانے کسی بہانے مل جاتے تھے

بابے کی اولاد سیانی نکلی

دُور دساور سے مال کمایا

واپس آ کر

ہٹی سے اسٹور بنایا

خوشیوں اور غموں کو

قیمت کا ٹیگ لگایا

میں اور میرے بچے اب

کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ کرتے ہیں


نصیر احمد ناصر

No comments:

Post a Comment