Sunday 26 September 2021

خاموشی کا سفر

 خاموشی کا سفر


اگر کبھی کوئی تم سے یہ کہے

کہ وہ تمہاری خاموشی کو سن سکتا ہے

تو کیا یہ سراسر جھوٹ نہیں ہو گا

تمہاری خاموشی خلا کی وسعتوں جیسی ہے

اسے سمجھنے سے پہلے دریافت کرنا پڑتا ہے

میں نے مدتوں تمہاری خاموشی کو سہا ہے

اور مجھے اس پر کوئی حیرانی بھی نہیں ہے

تمہاری خاموشی نے ہر جگہ میرا تعاقب کیا

بسوں میں ٹرینوں میں اور بستروں میں

لیکن میں اس سے زیادہ اور کیا کر سکتا تھا

کہ اپنے اندر کی خاموشی کو وداع کر کے

میں نے تمہاری خاموشی کو جگہ دی

تمہیں میرے احتجاج پر شکوہ تو ہو سکتا ہے

مگر میں تمہاری خاموشی کو خدا سے کیوں نہ ملاتا

ہر بار میرے دستک دینے پر

تمہاری خاموشی نے کبھی دم نہیں توڑا


صفی سرحدی

No comments:

Post a Comment