Sunday, 10 October 2021

وہ عورت میری کیا لگتی ہے

 میں اور وہ عورت


میں کبھی یہ نہیں سمجھ پایا

وہ عورت میری کیا لگتی ہے

اور میں نے بھی کبھی اسے

کریدنے کی کوشش نہیں کی

بستر میں بھی کبھی

ہم یہ فیصلہ نہیں کر پائے

کہ ہم یکجان کیوں ہوتے ہیں

ہم لگاتار ملتے تو رہتے ہیں

مگر نجانے کیوں کبھی

اپنے تعلق پر بات نہیں کرتے

میں جب اسے چھوڑنے جاتا ہوں

وہ میرے کندھے پر سر رکھ کر

مجھے سوچنے پر مجبور کرتی ہے

کہ کیا یہی وہ عورت ہے

مجھے نہیں معلوم

ہم کب تک ساتھ رہیں گے

لیکن میں اتنا ضرور جان گیا ہوں

کہ میں اس عورت سے

کبھی بھی بور نہیں ہو سکتا


صفی سرحدی

No comments:

Post a Comment