Sunday, 10 October 2021

میں خود کو کھونے کے وسوسوں سے ڈرا ہوا ہوں

 میں خود کو کھونے کے وسوسوں سے ڈرا ہُوا ہوں

بڑی دعاؤں کے بعد خود کو عطا ہوا ہوں

ہمیں پتا ہے یہ دن ہے قُربت کا آخری دن

وہ رو رہی ہے میں اس کے سینے لگا ہوا ہوں

میاں! اداسی سے میری بچپن کی دوستی ہے

میں اس کے ہاتھوں میں ہاتھ لے کر بڑا ہوا ہوں

ابھی تو قاتل کو میں اکیلا ہی جانتا ہوں

ابھی کسی کو پتا نہیں میں مرا ہوا ہوں

وہ شاہ زادی کہ اک مکمل غزل ہے، سید

میں ایک نوحہ ہوں آسماں پر لکھا ہوا ہوں


داؤد سید

No comments:

Post a Comment