Sunday 31 October 2021

یوں ساتوں سر سماعت میں سما کے رقص کرتے ہیں

  یوں ساتوں سُر سماعت میں سما کے رقص کرتے ہیں

تو پیاس اپنی محبت کی بجھا کے رقص کرتے ہیں

جو لڑکا ہو چکا ہے اب محبت سے بھی انکاری

تو ہم بھی اس کے خط سارے جلا کے رقص کرتے ہیں

جو حالِ دل نہیں جانا تو پایا کیا مزا تم نے

جو تیرے عشق میں خود کو مٹا کے رقص کرتے ہیں

نہ پوچھو ہم سے عیدوں کا کہ بس ہم تو سبھی عیدیں

سہارے تیری یادوں کے منا کے رقص کرتے ہیں

نشے میں ہم جو رہتے ہیں سبب اس کا یہی ہے بس

نشیلے تیرے نینوں کو ملا کے رقص کرتے ہیں

نہیں کہتے ہمیں کچھ بھی سجے ہیں پاؤں میں جو زخم

زمانے بھر کے دُکھ سینے لگا کے رقص کرتے ہیں

چُرانی ہے نظر سب سے کہ ہم تو فاتحہ نظریں

یہ عادت ہے نظر اپنی چُرا کے رقص کرتے ہیں


فاتحہ چوہدری

No comments:

Post a Comment