Thursday, 28 October 2021

عمر بھر لمحۂ تسخیر میں رہنے دیا جائے

 عمر بھر لمحۂ تسخیر میں رہنے دیا جائے

عشق شامل مِری تقدیر میں رہنے دیا جائے

زندہ رہنے کا ہُنر غم نے سکھایا ہے مجھے

میرا دشمن مِری جاگیر میں رہنے دیا جائے

ابھی موزوں نہیں ماحول محبت کے لیے

ذکر میرا ابھی تاخیر میں رہنے دیا جائے

سانس لیتا ہو دشمن تو یہ ممکن ہی نہیں

خون کی پیاس کو شمشیر میں رہنے دیا جائے

ہم کہ بدنامِ زمانہ ہیں یہ خواہش ہے، ہمیں

محفلِ صاحب توقیر میں رہنے دیا جائے

رہن رکھ دی گئیں آنکھیں مِری خوابوں کے عوض

اب مجھے حسرتِ تعبیر میں رہنے دیا جائے


نوازش علی ندیم

No comments:

Post a Comment