Thursday, 28 October 2021

اک بے ہنر کو داد میں ہر بار تالیاں

 اک بے ہنر کو داد میں ہر بار تالیاں

مجھ کو لگی ہیں اب کہ سزاوار تالیاں

ایسے سراہتا ہے یہ شہرِ منافقت

جیسے کسی کے فن کا ہوں انکار تالیاں

اس سمت تھا غریب کا لاشہ پڑا ہوا

بجنے لگیں کنارے کے اس پار تالیاں

جیسے میں اپنے دکھ پہ بجاتی ہوں آپ ہی

ایسے بجا کے دیکھ تو اک بار تالیاں

ہم نے سدا ہی جھوٹ سے کی ہیں بغاوتیں

ہم وہ نہیں بجائیں جو سرکار تالیاں

آنسو رباب ایسے خوشی سے نکل پڑے

جیسے ہوں بس ہجوم میں غمخوار تالیاں


فوزیہ رباب

No comments:

Post a Comment