ناکردہ گناہ
مکمل عورت وہ ہوتی ہے
جس کا رابطہ و واسطہ فقط اپنے ساتھ ہوتا ہے
تمہاری آنکھوں میں خود کو پورا دیکھنے والی
ادھوری عورت ہوں میں
میری اور تنہائی کی خوب بنتی ہے
جسیے سگی بہنیں ہوں
مگر ہم بہنیں بھی نہیں ہیں
کہ میں تو ایک مرد کے سپرمز سے
وجود میں آئی ہوں
ایسے مرد کے جس نے
میری پیدائش کا الزام
میری ماں پہ لگا دیا
اور وہ آدھی مر گئی
آسیہ شوکت آسی
No comments:
Post a Comment