Sunday, 31 October 2021

کچھ دنوں سے ہنسی کی زد میں ہے

 کچھ دنوں سے ہنسی کی زد میں ہے

دل غمِ بے بسی کی زد میں ہے

زندگی کا تمہیں بتائیں کیا

زندگی زندگی کی زد میں ہے

ہر کسی میں ہے شور اک برپا

ہر کوئی خامشی کی زد میں ہے

جانے اب کس طرح کٹے عباس

زندگی رہروی کی زد میں ہے


ارسلان عباس

No comments:

Post a Comment