رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
گزرتے دنوں نے
ہمیں زندگی موت کا فرق
جیسے بھلا سا دیا ہے
اگر اب جیے بھی
تو بس وقت کے وائلن پر
کسی گمشدہ رائیگانی کی دھیمی دھنیں
اور جدائی کے نغمے سنایا کریں گے
یہ سوچا کریں گے کہ
یکسر اجڑنے سے پہلے
یہ دل کیسا آباد تھا
فریحہ نقوی
No comments:
Post a Comment