Wednesday 27 October 2021

یہ دنیا دائمی گھر ہے نہیں ہے

 یہ دنیا دائمی گھر ہے؟ نہیں ہے

پھر اس کے بعد محشر ہے نہیں ہے

نہیں سایہ سراپا نور، یعنی

تذبذب ہے وہ پیکر ہے نہیں ہے

بصارت سے ضروری ہے بصیرت

نگاہوں میں جو منظر ہے نہیں ہے

مِری گردش مِرے اطراف ہی کیوں

مِرا بھی کوئی محور ہے نہیں ہے

ہر اک سائے کے پیچھے بھاگتے ہیں

کہو اپنا بھی رہبر ہے، نہیں ہے

مِری قسمت میں ساحل ہے یا طوفاں

ہتھیلی پر سمندر ہے، نہیں ہے

میں کب تک بے سر و ساماں رہوں گا

مِری تقدیر میں گھر ہے، نہیں ہے


فرحان حنیف وارثی

No comments:

Post a Comment