یہ اذیت ہے
جب ایک طوائف کے جسم دروازے پر بڑھاپا دستک دے
اور تماش بین توبہ تائب ہونا شروع ہو جائیں
یہ اذیت ہے
جب "بس پانچ منٹ میں کال کرتی ہوں" کا بول کر
مسیج سینڈ کر کے بھی جواب نہ دیا جائے
اور رات غصے سے کروٹیں بدلتے بیت جائے
یہ اذیت ہے
جب ایک بوڑھی بیوہ کی اکلوتی پاگل جوان بیٹی ہو
اور بوڑھی ہر نماز میں بس یہی دعا کرے؛
"اللہ میاں مجھے مارنے سے پہلے اسے مار دینا"
یہ اذیت ہے
جب ایک گونگے کو گونگی سے پیار ہو جائے
ہاتھوں سے گھنٹوں بات چیت ہوتی ہو اور
پھر ایک ایکسیڈنٹ میں گونگے کے دونوں ہاتھ کٹ جائیں
یہ اذیت ہے
بھوک سے خود کشی کرنے والے خاندان کا
پڑوسی تیسری بار عمرے پہ جا رہا ہو
یہ اذیت ہے
اپنی آخری سالگرہ وینٹی لیٹر پر منائی جائے
اور ہسپتال میں آکسیجن ختم ہو جائے
علی اعجاز سحر
سحر ستانوی
No comments:
Post a Comment