Wednesday, 27 October 2021

زندگی درد ہے واقعی درد ہے

 زندگی درد ہے

واقعی درد ہے

کیا کہا عشق میں

سرسری درد ہے

جھانک دل میں مِرے

درد ہی درد ہے

بعد از آگہی

خامشی درد ہے

جاہلوں نے کہا

روشنی درد ہے

تجھ سے کیسے کہیں 

شاعری درد ہے


اویس قرنی

No comments:

Post a Comment