انٹرویو
کیسے ہو؟
یہاں کیمپ میں اپنا گھر یاد آتا ہے؟
ہاں؛ مگر اس کی چھت گر گئی تھی
اپنے ساتھ کھیلنے والے یاد آتے ہوں گے؟
ہاں؛ مگر وہ سب مر چکے ہیں
کیا دل چاہتا ہے اپنے اسکول واپس جانے کو؟
ہاں؛ مگر وہ پورا جل گیا تھا
کیا اپنے باپ سے ملواؤ گے؟
ہاں؛ مگر اس کی قبر میں بس اس کا ہاتھ دفن ہے
کیا تمہاری ماں تمہارے ساتھ ہے؟
ہاں؛ رات کو خواب میں ساتھ ہوتی ہے
تم بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے ہو؟
میں بڑا ہوں، بم بنا سکتا ہوں
تنویر انجم
No comments:
Post a Comment