Tuesday, 3 August 2021

ہم ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے دنیا میں دھکیلے گئے ہیں

 ہم ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے

دنیا میں دھکیلے گئے ہیں

آپ ہماری لاش ٹھکانے لگا دیں

ہم پھر بھی زندہ رہیں گے

ہمارے بعد ہماری طرح کے لوگ

ہماری بولی بولیں گے

کیا تم انہیں بھی

ٹھکانے لگانے کی کوشش کرو گے

کیا ان کے بعد ان کی

بولی بولنے والے نہیں آئیں گے؟


صفی سرحدی

No comments:

Post a Comment