خدا کی طرح اکیلا آدمی
زندگی اب کسی بھی لمحے
موت کے اسٹاپ پر اتار سکتی ہے
اس سے پہلے کہ موت کا اسٹاپ
دُھند میں ڈوب جائے
مجھے سب کو الوداع کہہ دینا چاہیے
مجھے یہاں آ کر
کوئی مسرت نہیں ہوئی
مگر نہ جانے کیوں
یہاں سے جانے میں بھی
مسرت کا احساس نہیں ہو رہا
مجھے نہیں معلوم
اس پار مجھے کہاں رکھا جائے گا
لیکن میں وہاں بھی خدا کی طرح
اکیلا رہنے پر اصرار کروں گا
صفی سرحدی
No comments:
Post a Comment