Sunday, 27 November 2022

تنہا کوئی بھی ہو سکتا ہے

 تنہا


تنہا کوئی بھی ہو سکتا ہے

سات لوگوں کے خاندان میں سب سے خوش رہنے والا

دوستوں میں سب سے زیادہ بولنے والا

شہر کے بڑے بازار کے

کرائے کے اس فلیٹ میں رہنے والا

جس کی بیرونی کھڑکی سے

ہر وقت لوگ نظر آتے ہیں

گاؤں کے مکان میں چھت کے واحد کمرے میں رہنے والا

جس کے پاس گاؤں والے اپنی دستاویزات سمجھنے آتے ہیں

روز شام کو دریا کنارے چلتے ہوئے

فون پہ کسی سے باتیں کرنے والا

ہر دن کسی کے ساتھ چائے پینے والا

دفتر میں دیر سے پہنچنے اور جلدی نکلنے والا

سوال کرنے اور ہر جواب رکھنے والا

محبت کی نظمیں لکھنے والا

تمہارے ساتھ ساتھ چلنے والا

تنہا کوئی بھی ہو سکتا ہے


وسیم عباس

No comments:

Post a Comment