Saturday, 26 November 2022

سات رنگوں میں وہی رنگ نمایاں ہو گا

 سات رنگوں میں وہی رنگ نمایاں ہو گا  

یعنی وہ نقشۂ ارژنگ نمایاں ہو گا 

آئینہ صاف کیا جائے وگرنہ اس میں 

عکس چھپ جائے گا اور زنگ نمایاں ہو گا 

سات سُر ایک ہی لے میں مجھے لانا ہوں گے 

تب کہیں جا کے یہ آہنگ نمایاں ہو گا 

بر طرف کیجے تکلف کی ضرورت کیا ہے 

ایسے جامے سے تو انگ انگ نمایاں ہو گا 

نامناسب ہے کہ محفل میں اشارہ کیجے 

ایک ہی ہے وہ جبیں تنگ نمایاں ہو گا 


عصمت اللہ نیازی

No comments:

Post a Comment