رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
حیرانگی
میں خود کے زنداں نماں شہر سے
فرار ہو کر بہت مگن تھا
کہ میں خلا کو شکست دے کر
نئے جہانوں کو پا گیا ہوں
عمل ہوا ہوں، امر ہوا ہوں
مگر جو اندر نظر پڑی تو
بھرم جو ٹوٹا
جو خود تھا پہلے، وہ اب خلا تھا
خلا سے میرا وجود اب بھی جڑا ہوا تھا
حسین ماجد
No comments:
Post a Comment