Thursday, 17 November 2022

خلش بھی اک ادھورے چاند جیسی ہے

 بہت باتیں ہیں کرنے کی

جو ہم اک دوسرے سے

چاہ کر بھی کر نہیں سکتے

کہ ان باتوں کو سننے کی 

خلش بھی اک ادھورے چاند جیسی ہے

سنو پھر ایسا کرتے ہیں

انہیں خاموشیوں کی 

قبر میں ہم دفن کرتے ہیں

اور اک دوسرے کو ہم

 فقط محسوس کرتے ہیں

کہ لفظوں کی ضروت پھر نہیں پڑتی

اگر احساس زندہ ہوں


عروسہ انس

No comments:

Post a Comment