Tuesday, 29 November 2022

طنز کے تیر ہیں ہنسی کی طرف

 طنز کے تیر ہیں ہنسی کی طرف

آگ بڑھنے لگی خوشی کی طرف

تیرِ افسردگی ہنسی کی طرف

رنج بڑھنے لگے خوشی کی طرف

سب کی نظریں ہیں دلکشی کی طرف

کون پلٹے گا سادگی کی طرف

ایک حمام میں سبھی موجود

کیسے انگلی اٹھے، کسی کی طرف

اس لیے نور سے ہوں وابستہ

پودے بڑھتے ہیں روشنی کی طرف

کون آیا ہے آج گلشن میں

رخ ہے پھولوں کا بس اسی کی طرف

ڈھا دو دیوار بغض و نفرت کی

لوٹ بھی آؤ دوستی کی طرف

بھلا لگتا ہے جیسے

ڈھا دو دیوار دشمنی کی اب

لوٹ بھی آؤ دوستی کی طرف

فاصلے اور بڑھ گئے ارشاد

چلے جب راہ زندگی کی طرف


ڈاکٹر ارشاد خان

No comments:

Post a Comment