Wednesday 30 November 2022

گناہ کرنے کی حاجت ہی کہاں تھی

 ناقابلِ تلافی


گناہ کرنے کی حاجت ہی

کہاں تھی

کہ میرا جرم تو

دنیا میں اک عورت

کا پیکر لے کے آنا تھا

میری ہر سانس، میرے جسم

میری زندگی پر

میرے بابا کی مرضی تھی

میرا بابا یہ کہتا تھا

کہ تُو نے کر دیا ہے

اک ایسا جرم 

جو سارے گناہوں سے

جرائم سے بڑا ہے

میرا بابا یہ کہتا تھا

تجھے مرنا پڑے گا

مجھے مرنا پڑا پھر

کہ میرا جرم

میرا یہ وجودِ ناتواں تھا


ثمن ابرار

No comments:

Post a Comment