Thursday, 24 November 2022

مضطرب ہیں سبھی تقدیر بدلنے کے لیے

 مُضطرب ہیں سبھی تقدیر بدلنے کے لیے

کوئی آمادہ ہو شعلوں پہ بھی چلنے کے لیے

آج کے دور میں جینا کوئی آسان نہیں

وقت ملتا ہے کہاں گِر کے سنبھلنے کے لیے

زندگی! ہم کو قضا سے تُو ڈراتی کیوں ہے

ہم تو ہر وقت ہی تیار ہیں چلنے کے لیے

راز کیوں سارے زمانے پہ عیاں کرتے ہو

آنسوؤ! ضد نہ کرو گھر سے نکلنے کے لیے

اب کے رُوٹھے تو صنم تم کو منائیں گے نہیں

ہم بھی تیار ہیں اب خود کو بدلنے کے لیے


شگفتہ یاسمین

No comments:

Post a Comment