Friday, 18 November 2022

سينٹ کی کجلے کی اور غازے کی گلکاری کے بعد

 سينٹ کی کجلے کی اور غازے کی گلکاری کے بعد

وہ حسين لگتی ہے، لیکن کتنی تياری کے بعد

مدتوں کے بعد اس کو ديکھ کر ايسا لگا

جيسے روزہ دار کی حالت ہو افطاری کے بعد

باندھ کر سہرہ نظر آيا يوں نوشہ مياں

جس طرح مجرم دکھائی دے گرفتاری کے بعد

ہيروئن پچپن برس کي ہو چکيں تو غم نہيں

اب گلوکاری کريں گی اداکاری کے بعد

قوم کو بيدار کر ڈسکو ميوزک چھيڑ کر

جو بيچاری سو چکی ہے راگ درباری کے بعد

عيد پر مسرور ہيں دونوں مياں بيوی بہت

ايک خريداری سے پہلے اک خريداری کے بعد

عقد ثانی کا مزا پوچھا تو بولے شيخ جی

ايسے لگتا ہے چکن چکھا ہے ترکاری کے بعد

راہ الفت کی ٹريفک ہو کہ موٹر وے کی ہو

حادثے ہوتے ہيں شاہد تيز رفتاری کے بعد


سرفراز شاہد

No comments:

Post a Comment