Wednesday, 23 November 2022

کاش تم دیکھ سکتے

 کاش تم دیکھ سکتے 

میرے دل میں اُگے اس درخت  کو

جس کی ایک جڑ چنبے کی 

دوسری پیلو کی

تیسری شاہ حسین کے مزار پر جھومتے بڑ کی 

اور چوتھی تمہاری محبت کی ہے


پروین طاہر

No comments:

Post a Comment