Monday, 14 November 2022

اظہار محبت تمہاری نگاہیں پیام محبت

 اظہار محبت


تم اتنے حسیں ہو تم ایسے حسیں ہو 

حقیقت میں تم تو ثریا جبیں ہو 

میں کہہ دوں اگر کچھ تمہیں بھی یقیں ہو 

تمہیں پیار کرنے کو جی چاہتا ہے 

لبوں پر ہنسی ہے گلابی گلابی 

نگاہوں کی جنبش شرابی شرابی 

تمہارا چہرہ کتابی کتابی 

تمہیں پیار کرنے کو جی چاہتا ہے 

تمہاری نگاہیں پیام محبت 

خموشی تمہاری کلام محبت 

سلامت تمہیں سے ہے نام محبت 

تمہیں پیار کرنے کو جی چاہتا ہے 

تمہارا تجمل قیامت قیامت 

تمہارے اشارے محبت محبت 

تمہیں پیار کرنے کو جی چاہتا ہے 

تمہارا سراپا ہے محشر بداماں 

مجسم ہو غارت گر دین و ایماں 

نہ پوچھو مرے دل کی حسرت مری جاں 

تمہیں پیار کرنے کو جی چاہتا ہے 

تمہارا تبسم گلوں کی جوانی 

تمہارا ترنم مئے ارغوانی 

تمہارا تکلم کتاب معانی 

تمہیں پیار کرنے کو جی چاہتا ہے 

تمہاری نظر کیف و مستی لیے ہے 

شراب محبت کے ساغر پیے ہے 

یہ افضل کا دل بھی ارادہ کئے ہے 

تمہیں پیار کرنے کو جی چاہتا ہے


افضل پشاوری

افضل پیشاوری

No comments:

Post a Comment