مائی لارڈ
موت کے علاوہ بھی ہمیں
سکون کی نیند سونـے کی آپشن
دی جائـے
مائی باپ
ہماری قبروں کے کتبوں کو
ہمارے ایکسپائرڈ شناختی کے
طور پر تلف نہ کیا جائـے
ظل سبحانی
موجودہ سال کے بجٹ میں
ہماری مسکراہٹ پر ٹیکس نہ لگایا جائـے
جناب سپیکر
میرا مائک آن کریں
ہم اپنی زندگی کی بابت
ایک بل کا مسودہ سنانا چاہتے ہیں
سپہ سالار اعظم
مجھے اپنا اگلا سانس
لینے کے لیے پرمٹ تو بنا دیں
جناب ریاست
معاف کیجیے گا
ٹانگیں نہ ہونـے کے
باعث میں قومی ترانـے
کے احترام میں کھڑا
نہیں ہو سکا
مدثر عباس
No comments:
Post a Comment