Saturday, 24 April 2021

چلو ہم مان لیتے ہیں بچھڑنا ہی ضروری ہے

 بچھڑنا ہی ضروری ہے


چلو ہم مان لیتے ہیں بچھڑنا ہی ضروری ہے

چلو ہم مان لیتے ہیں مقدر میں ہی دوری ہے

چلو ہم مان لیتے ہیں تمہاری جو ہے مجبوری

چلو ہم مان لیتے ہیں ملے ہم دیر سے تم سے

چلو مانا کہ باندھے ہے رسن حالات کی تم کو

چلو مانا جدائی کے سوا چارہ نہیں کوئی

مگر

اتنا بتا دو بس

جدا ہونے سے اے ہمدم

تعلق ٹوٹ جائے گا

ہمیں تم بھول جاؤ گے

محبت اور رفاقت کے

وہ سارے دن

وہ سب لمحے

تمہارے ذہن اور دل سے

نکل جائیں گے

ممکن ہے

اگر ممکن نہیں ہے تو

جدا ہونے کا کیا مطلب

بچھڑ جانے کا غم کیسا

یہ نالے اور فغاں کیوں ہیں

ہم اتنے بے کراں کیوں ہیں


مینا خان

نسیم خانم

No comments:

Post a Comment