Friday, 30 April 2021

اپنے نخرے سنبھال چلتا بن

 اپنے نخرے سنبھال، چلتا بن

تجھ میں کیا ہے کمال، چلتا بن

رو برو تیرے رکھ دیا میں نے

ہر جواب و سوال، چلتا بن

فون کرتا ہے روز جس کو تُو

رکھ اسی کا خیال، چلتا بن

کنکری بھی پہاڑ جیسی ہے

اپنے پتھر سنبھال، چلتا بن

فانی دنیا میں ہم بشر جیسے

اور تُو بے مثال؛ چلتا بن

تُو ہما کو جو سخت سُست کہے

تیری اتنی مجال، چلتا بن


ہما شاہ

No comments:

Post a Comment