Thursday 29 April 2021

آج جب تمہارے کمرے میں

 آج جب تمہارے کمرے میں

اتنی کتابیں دیکھتی ہوں

تو یاد آتا ہے

جب میں کہا کرتی تھی

خدا نے مجھے تمہارے لیے لکھا ہے

اور تم کہتے تھے

میں نے صرف تم کو پڑھا ہے


میگی اسنانی

No comments:

Post a Comment