Thursday 29 April 2021

کب کہا ولیوں سے نسبت چھوڑ یار

 کب کہا ولیوں سے نسبت چھوڑ یار

ہاں مگر اندھی عقیدت چھوڑ یار

تُو ہوس ہی سے نہیں نکلا ابھی

تُو کرے گا کیا محبت، چھوڑ یار

چار دن کی زندگی ہے بات سن

کر محبت اور نفرت چھوڑ یار

عشق کرتا اور ہو جاتا فنا

خودکشی ہی کر لی ثروت، چھوڑ یار

حل بتاتا ہوں اداسی کا تجھے

سوچتے رہنے کی عادت، چھوڑ یار

گر اداکاری ہے پھر تو ٹھیک ہے

عشق ہے تو پھر شکایت چھوڑ یار

فکر نہ کر رب ہے دانش آشنا

لوگوں کو کیسی وضاحت، چھوڑ یار


اعجاز دانش

No comments:

Post a Comment