Friday, 30 April 2021

زندگی کا پہلا دن

 زندگی کا پہلا دن


صبح کا سنہرا پن

اور تازگی اس کی

سبز سبز پتوں پر

اوس کا ہر اک قطرہ

کہہ رہے ہیں کیا تم سے

غور سے ذرا سن لو؛

ہاتھ میں تمہارے ہے

آنے والا ایک اک دن

آج کو سمجھ لو گر

زندگی کا پہلا دن


ہدایت اللہ

No comments:

Post a Comment