Friday, 30 April 2021

راستے سے اٹھائی ہوئی خالی ماچس کی ڈبیا

 راستے سے اٹھائی ہوئی

خالی ماچس کی ڈبیا پر

شعر دیکھ کر حیرت ہوئی

نہ جانے دیا سلائی جلانے

والے نے اسے پڑھا تھا کہ نہیں

شاید نہیں ورنہ اسے اٹھا کر

کسی اونچی منڈیر پہ رکھتا

اس پہ لفظ محبت بھی لکھا تھا

اور شاید پڑھ بھی لیا ہو لیکن

اسے محبت پہ اعتبار نہ تھا

خدا جانے اس نے کبھی محبت

کی ہی نہ ہو اور

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ

اس نے عبادت کی جگہ صرف

محبت ہی کی ہو

اور وہ خالی ماچس کی

ڈبیا کی طرح راستے میں

پھینک دی گئی ہو


سارا احمد

No comments:

Post a Comment